22 اپریل 2017 - 09:17
جارجیا کے وزیر اعظم کا تہران میں استقبال

جارجیا کے وزیراعظم 'جورجی کاویری کاشویلی' نے ایرانی قیادت کی دعوت پر ہفتہ کے روز ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جارجیا کے وزیراعظم 'جورجی کاویری کاشویلی' نے ایرانی قیادت کی دعوت پر ہفتہ کے روز ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے.

تہران كے سعدآباد محل پہنچنے پر سنئير نائب ايراني صدر 'اسحاق جہانگيري' نے جارجيا كے وزيراعظم اور ان كے ہمراہ اعلي سطحي وفد كا استقبال كيا.

اس موقع پر سنئير ايراني حكام نے بھي معزز مہمان كے استقبال كيلئے موجود تھے.

ايران كے دورے كے موقع پر جارجيا كے وزيراعظم ايراني قيادت سے اہم ملاقاتيں كريں گے اور دونوں ممالك دوطرفہ تعلقات سميت علاقائي تبديليوں پر مذاكرات كريں گے.

ايران اور جارجيا كے اعلي سطحي وفود كے مذاكرات بھي منعقد ہوں گے.

اس دورے كے موقع پر اسلامي جمہوريہ ايران اور جارجيا كے درميان مختلف شعبوں ميں باہمي تعاون بڑھانے كے مقصد سے اہم قراردادوں اور دستاويزات پر دستخط ہوں گے.

ياد رہے كہ ايران كے وزير خارجہ محمدجواد ظريف گزشتہ ہفتے وسطي ايشيا اور قفقاز ريجن كے اہم دوروں پر جارجيا گئے تھے جہاں وہ ميزبان ملك كي اعلي قيادت كے ساتھ ملاقاتيں كيں اورفريقين نے دوطرفہ تعلقات كو مزيد بڑھانے پر اتفاق كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲